’’حافظ سعید کی ملی مسلم لیگ کا وجود خطرے میں پڑ گیا‘‘ وفاقی حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بڑا سرپرائز دیدیا

27  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط

لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ کرنے سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی طلب کیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط میں ملی مسلم لیگ کو رجسٹرڈ نہ کرنے کا کہا ہے۔ خط میں وزارت داخلہ نےالیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ معاملہ سکیورٹی ایجنسیز کے سامنے بھی اٹھایا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ اور ایک انٹیلی جنس ایجنسی نے ملی مسلم لیگ کو رجسٹرد نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ ، جماعت الدعوۃ ، لشکر طیبہ، فلاح انسانیت فائونڈیشن ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔ یہ جماعتیں ایک ہی نظریہ رکھتی ہیں، لشکر طیبہ پر 14جنوری 2002میں پابندی لگائی گئی ہے جبکہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن پر 27جنوری 2007میں پاپندی عائد کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس کی سفارشات پر کیا ہے۔واضح رہے کہ حافظ سعید کی ملی مسلم لیگ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حلقہ میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…