جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

تخت لاہور متوالوں کا ہے ، عمران خان اینڈ کمپنی کتنے پانی میں ہے ؟ شہباز شریف نے تحریک انصاف کو چیلنج دے دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

سانگلہ ہل (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ تخت لاہور متوالوں کا ہے این اے 120کے انتخابی مقابلہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،ببانگِ دہل کہتا ہوں کہ

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا مشن میرے جسم میں خون کی طرح دوڑتا ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے راہنما ملک محمد حنیف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے لیگی وفد نے میاں محمد شہباز شریف کو این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی کامیابی پر میاں شہباز شریف کو مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اندر کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے والوں کو شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی پر واضح ہو گیا ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں 2018 ء میں بھی ن لیگ ہی کامیابی کی منزلیں طے کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے کوئی کسی کو مار نہیں سکتا مخالفین کو چاہیئے کہ این اے 120 کے مقابلہ کے بعد وہ آرام و سکون سے گھر بیٹھیں میاں محمد نواز شریف کو نا اہل کرنے کے باوجود ان کی مقبولیت کا چراغ آج بھی روشن ہے جس کو خدا تعالیٰ عزت دے اس سے کوئی چھین نہیں سکتا ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…