پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کوٹ ادو، ویلڈنگ کرنے کے دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ،3افراد جاں بحق

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ ادو(آن لائن)کوٹ ادومیں ویلڈنگ کرنے کے دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ،3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دھماکے سے چار دکانیں بھی جل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق تھرمل پاور ہاؤس کے قریب ویلڈنگ کرنے کے دوران ایک آئل ٹینکر نے اچانک آگ پکڑ لی جس پر مقامی افراد نے قابو پانے کی کوشش کی مگر ٹینکر زور داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے

نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد بری طرح جھلس گئے ۔واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ تھرمل پاور ہاؤس کے قریب پیش آیا جب آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کی جا رہی تھی، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی چار دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔۔۔۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…