ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ وقت جب ایک پی ٹی سی ایل آپریٹر نے عمران خان کی کال کے پیسے کم لکھ کر انہیں ناجائز فائدہ پہنچانا چاہا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہےجبکہ دونوں سیاسی جماعتوں کے حمایتی اور ورکر الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ این اے 120میں اس ہونے والی الیکشن مہم کی کوریج کیلئے میڈیا کی ٹیمیں بھی حلقے کا دورہ کر رہی ہیں اور جن کے سامنے دونوں حریف جماعتوں

کے حمایتی اور ورکر اپنی جماعت اور اس کے سربراہ کی ملک و قوم کیلئے خدمات کا تذکرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی ٹیم اسی دوران جب الیکشن مہم کی کوریج کیلئے حلقہ این اے 120پہنچی اور انہوں نے تحریک انصاف کے کیمپ کا دورہ کیا تو وہاں ایک بزرگ شہری ظفر اعوان نے آج سے 32سال پہلے یعنی 1984میں پیش آنے والا واقعہ سنا کر سب کو حیران کر دیا۔ ظفر اعوان نے 32سال پہلے کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 1984میں عمران خان کی والدہ بیگم شوکت خانم کینسر میں مبتلا ہو کر انتہائی علیل تھیں اور عمران خان سمیت ان کے اہل خانہ ان کے علاج کیلئے امریکہ میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار ڈاکٹر سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا کرتے تھے ، ان دنوں بیرون ملک کال پہلے سے بک کروائی جاتی تھی اور فی منٹ 320روپے چارجز ہوا کرتے تھے جو کہ اس زمانے کے حساب سے زیادہ رقم تھی ۔ ظفر اعوان نے بتایا کہ میری تنخواہ 1200روپے ہوا کرتی تھی اور میں عمران خان اور ان کے اہل خانہ کی کالز ملا کر دیا کرتا تھا ۔ عمران خان کچھ عرصے بعد کائونٹی کرکٹ کھیلنے بیرون ملک چلے گئے اور ایک دن انہوں نے پی ٹی سی ایل آفس فون کر کے میرے انچارج سے بات کی اور اس سے دریافت کیا کہ میری پاکستان سے بیرون ملک کالز کون ملا کر دیتا تھا اس سے ذرا میری بات کروا دیں۔ میرے انچارج نے

عمران خان کی کال کا رابطہ میرے ساتھ جوڑ دیا جس پر میں نے انہیں اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا نام ظفر اعوان ہے اور میں ہی آپ کی امریکہ میں آپ کے ڈاکٹر کزن سے کالز ملوایا کرتا تھا جس پر عمران خان نے مجھے کہا کہ میں بے شک قوم کا ہیرو ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت نواز بھی رکھا ہے آپ جتنے میری کالز کے پیسے بنتے ہیں وہ لکھا کریں اور ان میں

کمی کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر ظفر اعوان نے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شریف خاندان کے افراد کی بھی کالز ملوایا کرتا تھا ۔ یہ لوگ چور اور ڈاکو ہیں ، اللہ تعالیٰ عمران خان کی مدد کر رہے ہیں اور وہ ملک کیلئے انتہائی پرخلوص اور دیانتدار شخص ہیں۔ظفر اعوان نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…