ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمران خان پر الزامات ٗپی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ،اسلام آباد(این این آئی)لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب کرلیا۔تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا

کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عائشہ گلالئی کو الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن چلے گئے ۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازپرلندن روانہ ہوئے۔ عمران خان کے صاحبزادے سلمان ، قاسم اور پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار بھی ہمراہ تھے۔ عمران خان اورعثمان ڈارایک ہفتے کے دورے پرلندن گئے ہیں تاہم دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…