بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لوہے کے راڈ اورڈنڈوں سے تشددکرکے ملازم کاقتل ،(ن) لیگی ایم پی اے کی بیٹی کوعدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ملازم قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہجہاں کی بیٹی فوزیہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس طارق افتخار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملازم قتل کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ فوزیہ اسلام کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر گھریلو ملازم کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے

ملازم بیمار تھا جس کو ہسپتال لے جا کر علاج کروایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ فوزیہ اسلام کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم 16سالہ اختر جاں بحق جبکہ اس کی گیارہ سالہ بہن شدید زخمی ہوگئی تھی،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…