بدھ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2024 

’’عمران خان کٹھ پتلی اوربیوقوف آدمی ‘‘ سعد رفیق کے کپتان پر تابڑ توڑ حملے،

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ذمہ دار اور بیوقوف آدمی ہے ،مہرے کے طو رپر کام کرنے والے اس شخص کی کوئی اہمیت نہیں ، آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے جتنی مرضی (ن) لیگ کی مخالفت کریں اس کا ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ، نواز شریف نے اپنی اہلیہ کی تیمار داری کیلئے لندن جانا ہے لیکن ابھی

اس کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،جب ہم سازش کی بات کرتے ہیں تو ہمارا اشارہ کسی ریاستی ادارے کی طرف نہیں ہوتابلکہ بعض کرداراور ان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جاتی امراء رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قیادت اور رہنمائوں کے درمیان ہونے والی مشاورت میں سیاسی اور قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی ہے اور یہ پراسس چلتا رہے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف سے الگ ملاقات کی ہے ۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لئے تشریف لائے تھے۔ نواز شریف کو بین الاقوامی معاملات کا تجربہ ہے بلکہ وہ پاک امریکہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں اور خواجہ آصف کی نواز شریف سے اس موضوع پر زیادہ گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعمان نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہے ۔ مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں انہوںنے پی پی 139اورپی پی 140 کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیںجبکہ آئندہ دو روز تک فیلڈ میں بھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کا نیرو صرف بانسری بجاتا رہے گا ، وہاں پر ڈینگی اور آدم خور چوہے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن یہ وہاں کا رخ نہیں

کرتا اور یہ ذمہ داری بھی پنجاب حکومت کو نبھانا پڑتی ہے۔ عمران خان غیر ذمہ دار اور بیوقوف آدمی ہے ، مہرے کے طور پر کام کرنے والے اس شخص کی کوئی اہمیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لاہور کے ایک وکیل نے ایک خاتون کی وساطت سے عدالت عالیہ میں (ن) لیگ کے 16افراد کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد تمام میڈیا میں یہ خبر آئی کہ 16رہنمائوں

پر عدلیہ مخالف بیانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور میں نے نجی ٹی وی پر شکوے کے طور پر کہا کہ اس فیصلے سے قبل ہمیں سنا جانا چاہیے تھا ۔مجھے رات گئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ۔ میں میڈیا سے استدعا کرتا ہوں کہ اس طرح کے حساس معاملے پر احتیاط سے رپورٹنگ کرنی چاہیے اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی تھی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ جب ہم سازش کی بات کرتے ہیں تو اس میں پاکستان کے کسی ریاستی ادارے کی طرف اشارہ نہیں ہوتا البتہ بعض کردار او ران کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ۔ عدالتی فیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے اور ہم عدالت یا معزز ججز صاحبان نہیں بلکہ فیصلے پر بات کر رہے ہیں ۔ فاضل ججز صاحبان ہمارے لئے نہایت محترم اور قابل احترام ہیں ،

ہمیں فیصلے سے اختلاف ہے تو ہم نے نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے اور فیصلے میں جہاں بھی کمزور پہلو ہیں ان پر قانون کے دائرے میں بات ہوتی ہے اور آئندہ بھی ہو گی اور اس سے روکا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نیا کھلاڑی سیاستدان بننے کی کوشش کر رہا ہے ، اس نے عدلیہ کے بارے میں براہ راست الفاظ استعمال کئے لیکن اسے کسی نے پوچھا تک نہیں ۔

ہم نے عدالت کی توہین کرنی ہے او رنہ مقابلہ کرنا ہے ۔ پاکستان کے اوپر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور موجودہ حالات میں پاکستان ٹکرائو اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں بھی لوگ مشورے دیتے ہیں ، غصہ آتا ہے لیکن ہم نے سیکھا ہے ۔سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو مل کر آگے بڑھنا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھلے مدہوش ہو لیکن وہ امریکی صدر ہے اس کے بیان کو

غیر سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافی ہوئی انصاف کرنے والوں کو سوچنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…