اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے الزامات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایم کیو ایم کے رہنما نے اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نہایت مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یہ موقف اختیار کرنا چاہئے
کہ وہ میسیجز کسی اور کو کرنا چاہ رہے تھے مگر غلطی سے عائشہ گلالئی کو چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے عمران خان وہ میسج گل خان لالا کو بھیجنا چاہ رہے ہوں مگر غلطی سے عائشہ گلالئی کو چلے گئے اس طرح عمران خان کو یہ اعتراف کر لینا چاہئے کہ وہ کسی اور کو میسج کرنا چاہ رہے تھے جو غلطی سے عائشہ گلالئی کے نمبر پر چلے گئے۔