ملتان(این این آئی) ملتان پولیس اور سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچ میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ الپہ کی حدود میں دریا کنارے سیر کیلئے آئی دو خواتین کے ساتھ پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کی تھی، زیادتی کا شکار خواتین نے تھانہ الپہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان ان سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین کر لے گئے تھے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔جمعہ کی صبح پولیس اور سی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین سے اجتماعی زیادتی کرنے والے پانچ میں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ٗ سی پی او کے مطابق پانچویں ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی نشتر ہسپتال میں کرادیا گیا ہے۔