جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

’’بلاول بھٹو ‘‘کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ٗدباؤ میں آکر یا لڑکے کی محبت میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں،

ماریہ نے بتایا کہ مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ٗ اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور بلاول بھٹو سے اسلامی طریقے سے نکاح کیا۔لڑکی کے والدین کی جانب سے اقلیتی رہنما رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے، رمیش کمار نے عدالت سے استدعا کی کہ والدین کو اپنی بچی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہاکہ وہ ضمانت دیں کہ لڑکی سے کاروکاری والاسلوک نہیں ہوگا تو ہم آپ کے حوالے کر دیتے ہیں۔ رمیشن کمار کی یقین دہانی کے بعد والدین کو نومسلم ماریہ سے ملنے کی اجازت دے دی گئی تاہم 40 منٹ کی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی اور بچی نے اپنے خاوند بلاول بھٹو کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا۔ لڑکی کے خاوند بلاول بھٹو نے کمرہ عدالت میں بیان دیا کہ میں نے ماریہ کو زندگی بھر کا ساتھی بنایا ہے میں حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ ہم دونوں ساتھ رہیں گے۔عدالت نے مریم اور بلاول کو ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اپنی پسند کی شادی کی، لڑکی کی عمر 22 سال ہے اور وہ عاقل و بالغ ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ماریہ اور بلاول کی حفاظت یقینی بنائے جبکہ بلاول بھٹو اور ماریہ راہداری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں نئی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…