اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق و موجودہ وزیراعظم سمیت 16لیگی ارکان کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پیمرا کو حکم جاری کر دیا ہے جبکہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت اور عدلیہ مخالف تقاریر پر 4وفاقی وزرا گرفتار ضرور ہونگے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے پر پابندی کے فیصلے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے
ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے توہین عدالت نہیں کی، عدالت کے فیصلے پر رائے اور تبصرہ کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور ہمیں اس حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے ہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ہمارے ایک سینیٹر نہال ہاشمی نے اسی طرح کی ایک حرکت کی تھی جس پر ن لیگ نے ان کے خلاف ایکشن لیا تھا۔ عدلیہ مخالف تقاریر کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیا کہتے ہیں۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!