اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو فلاپ قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغان جنگ کا کوئی بنیادی مقصد نہیں تھا جس حقانی نیٹ ورک کی حمایت کا پاکستان پر الزام لگایا جاتا ہے وہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار ہیں اور یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ ڈیڑھ لاکھ فوجی 3 ہزار لوگوں
کی وجہ سے ناکام ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود رہیں گی مسئلہ ختم نہیں ہو گا جبکہ سب ایک ٹیبل پر بیٹھیں اور طالبان سے بات کریں۔مذاکرات کے عمل میں روس، ایران اور چین کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ وہ حکومت کو تجویز دیں گے کہ ہم امریکی امداد کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔