اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مال مفت دلِ بے رحم، پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی شاہ خرچیاں، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ 2015-16ء میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2013 سے 2015 کے دوران صدر اور وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ترکی کے دوروں میں چیف پروٹوکول افسر کو 21 لاکھ 81 ہزار روپے ٹپ کی ادائیگیوں کے لیے دیے
گئے۔ نجی ٹی وی نے کہا کہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے 21 لاکھ 81 ہزار کی ٹپ دی گئی جو کسے دی گئی اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ جدہ کے دورے کے لیے 42 ہزار 8 سو ریال اور انقرہ اور استنبول کے دوروں کے لیے ساڑھے 9 ہزار ڈالر ٹپ کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں،آڈٹ حکام کی طرف سے اس رقم کے خرچ کی تفصیلات مانگی گئیں جس پر کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔