اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک ڈینگی کیخلاف میدان میں آ گئے، ایسا اقدام کہ سب حیران رہ گئے

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ کوئی بھی ڈینگی پر سیاست نہ کریں،پنجاب سے میڈیکل ٹیمیں بھجوائی گئی تاہم میرے ساتھ کسی نے رابطہ تک نہیں کیا،وزیراعلی نے ڈینگی وائرس سے جان بحق افرادکے لواحقین کے

لئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کااعلان کریا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک علاقے ایم پی اے اور وزیر صحت کو لے کر ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال پہنچ گئے ڈینگی سے جان بحق افراد کے لیئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔انکاکہنا تھا کہ کسی رابطے کے بغیر پنجاب حکومت ڈاکٹروں اور ٹیموں کو بھیج کر سیاست کی گئی ،ایم پی اے یاسین خلیل کے حجرے میں تہکال کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے عوام کو تسلیاں دیں اور کہا کہ ڈینگی کے بارے روزانہ کی بنیاد پر معلومات لے رہے ہیں مگر ہم میڈیا پر آ کر شوشا نہیں کرتے۔ عملی کام کر رہے ہیں ہرہسپتال میں محکمہ صحت کا ایک افسر موجود ہو گا ہسپتال میں ہر قسم کے علاج کے میڈیسن فری کر دیئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوامی سطح پر ڈینگی کے خلاف آگاہی بہت ضروری ہے تمام صوبے ڈینگی پر سیاست نہ کریں۔ وزیر اعلی نے پنجاب حکومت سے شکایات کے امبار رکھ دیئے اور کہا کہ پنجاب سے سامان آتا ہے مگر میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کرتا اگر پنجاب میں کچھ ہوتا ہے تو کیا میں ان کو بتائے بغیر ٹیمیں بھجوادوں گا ۔وزیر اعلی پرویز خٹک نے ڈینگی سے جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…