جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ایمبولینسز سمیت مزید امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے حکومت پنجاب نے موبائل ہیلتھ یونٹس کے بعد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مزید امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 کی جدید آلات کی حامل 8 ایمبولنسز پشاور بھجوائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 3 سی بی سی تجزیاتی مشینیں، ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے والی کٹس اور مزید 2 موبائل ہیلتھ یونٹس بھی خیبر پختونخوا حکومت کی مدد کیلئے روانہ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ٹیموں اور تین موبائل یونٹس کے ساتھ پشاور میں موجود ہیں جہاں حکومت خیبر پختونخوا نے انہیں ہسپتالوںمیں کام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے سڑکوں پر ہی موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کردی تھی۔ آج (اتوار کو) دوپہر 2 بجے کے قریب خیبر پختونخوا کی حکومت نے پنجاب سے مدد لینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…