بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عدلیہ مخالف تقاریر پرنواز شریف بری طرح پھنس گئے آخرکار عدالت سےایسی خبر آگئی جس نے ہلچل مچا دی

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی میں عدلیہ مخالف تقاریر چیلنج کر تے ہوئے اپنی درخواست میں سابق وزیراعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204کے تحت ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کے ججوں کی تضحیک کی ہے جبکہ نواز شریف کی تقاریر آئین پاکستان کے خلاف بغاوت ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نا اہلی کے بعد اپنے گھر واپسی کے سیاسی سفر میں جی ٹی روڈ میں موجود ہیںاور راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے میں استقبال کیلئے آئے عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نا اہلی کے فیصلے پراپنی تقاریر میں مسلسل اعتراض کرتے ہوئے اسے عوامی رائے اور ووٹ کی توہین قرار دے رہے ہیں جبکہ مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے آج سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو انقلاب کیلئے کال کے انتظار کا بھی کہا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر نہ صرف عدلیہ مخالف بلکہ اس میں آنیوالے دنوں کیلئے ایک خطرناک پیغام بھی پوشیدہ ہے۔واضح رہے کہ آج ایک حکم کے تحت اسلام آباد میں ریڈ زون جس میں سپریم کورٹ ، قومی اسمبلی ، ایوان صدر اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں کی حفاظت کیلئے موجود کنٹینرز اور رکاوٹیں صاف کر دی گئی ہیں۔ سیاسی، عوامی حلقوں کے مطابق ن لیگ اور اس کے قائد نواز شریف جلد ہی کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گرم ہوتے سیاسی ماحول کی حرارت میں بے پناہ اضافہ کردے گا جبکہ ذرائع کے مطابق جلد ہی ن لیگ ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے سامنے کسی سیاسی اجتماع کا بھی اعلان کرنے والی ہے جس کی وجہ سے یہ رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…