منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی لاہور آمد،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 11  اگست‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوز شریف آج (ہفتہ ) کے روز لاہور پہنچیں گے ،مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں، پولیس نے بھی سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور اجتماع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور تین روز کے سفر کے بعد وہ آج ہفتہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں

انکی استقبالیہ ریلی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ مرکزی خطاب کریں گے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گی ۔ریلیوں اور جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر پارٹی نغمے چلاکر قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس موقع پر ہزاروں اہلکار سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے فرائض انجام دیں گے ۔ اس ضمن میں متبادل سکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گرانڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہاس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔ ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔نواز شریف کی ریلی کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…