لاہور (این این آئی ) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی بہن اور اسکوائش کی پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور نے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر جگہ سپورٹ کرنا چاہیے ، پاکستان کی خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں۔
پاکستان کی خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور خواتین کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے آگے آنا ہوگا۔ماریہ طور نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی کمی ہے ۔کھلاڑی ہویا سیاستدان یا کوئی سائنسدان جس نے بھی پاکستان کی خدمت کی وہ قابل احترام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو ہر جگہ سپورٹ کرنا چاہیے ۔پاکستان کے لیے دس دس کپ جیتنے والے آج رکشہ چلارہے ہیں لہٰذا پاکستا ن میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے ۔