بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 120کاضمنی انتخاب ،لائن اپ مکمل ،تمام امیدوارسامنے آگئے

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز ، تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کی جانب سے عزیز الرحمن چن سمیت پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12اگست مقرر ہے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور سینیٹر آصف کرمانی نے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے ۔ اس موقع پر لیگی کارکن الیکشن کمیشن آفس کے باہر قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس کے ساتھ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن آفس میں ریٹرننگ آفیسرکو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔اس موقع پر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید ، اعجازاحمد چوہدری ،غلام محی الدین دیوان ، مرادراس ، ولید اقبال ، ڈاکٹر نوشین حامد معراج ، شنیلا روت ، عندلیب عباس ،آجاسم شریف، زبیر نیازی ،طارق ثناء باجوہ، جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ، این اے 120میں پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے لیے الیکشن لڑے گی اوردھاند لی کا ہر حربہ ناکام ہو گا۔میں نے ہمیشہ حلقے کی عوام کی آواز بلند کی ہے ، کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں ،

الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پانچ امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں عزیز الرحمن چن، چوہدری ظہور، اشرف بھٹی، فیصل میر اور زبیر کاردار شامل ہیں۔ جمعرات کے روز 3 آزاد امیدواروں علامہ غلام محمد شبیر، مائیکل حارث اور علی ربانی ایڈووکیٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 15سے 17اگست کے درمیان کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں اراکین اسمبلی کے حلقے کے دورے پر پابندی عائد کی تھی، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو نوٹیفکیشن کے پیرا نمبر 5 اور 6 پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کا مطمع نظر امیدوار کے لئے خصوصی فوائد کا راستہ روکنا ہے، حزب اختلاف کے رکن کے پاس نا تو وسائل ہیں اور نہ حکومتی اختیار و اسباب جبکہ حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے وسائل پر بھی کوئی اختیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…