لاہور(نیوزڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ایک بارپھر دھرنے کا اعلان کردیا، اپنے بیان میں طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ سولہ اگست کو دھرنا دیاجائے گا انہوں نے
کہا کہ حکمران قاتل ہیں، ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والی بچیاں انصاف کی منتظر ہیں، حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کوپبلک کیا جائے، عوامی تحریک کی خواتین سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کی خاطر16اگست کو مال روڈ پر دھرنا دیں گی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے16اگست کو مال روڈ پر خواتین کے دھرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے اپیل ہے کہ وہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کے رپورٹ کو شائع کرائیں، گجرات میں معصوم بچے کو شہید کردیا گیا مگر کسی نے پوچھنابھی گوارہ نہیں کیا، بے حس لوگوں کی سیکورٹی معصوم بچے کو شہید کرکے چلی گئی مگرکسی نے اس کے ورثا سے اظہار افسوس بھی کیا۔خواتین کے دھرنے کے دوران جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ عید کے فوری بعد سپریم کورٹ میں جاکر فیصلہ لیں گے۔