’’تمام اسلامی ممالک مل کر کیا کام کر نے جا رہے ہیں ؟ ‘‘

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ اور تعلیمی تجربات سے استفادہ کیلئے تمام اسلامی ممالک کی یونیورسٹیوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ پاکستان اسلامی یونیورسٹیوں کو یکجا کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کیلئے اسلامی تعلیمی کانفرنس منعقد کرائے گا جس میں شرکت کیلئے صدر پاکستان نے ترکی کے صدر طیب اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کی منظوری دے دی ہے ۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے ترکی کی مذکورہ تجویز اور صدر طیب اردگان کو کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دینے کی منظوری گزشتہ روز شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید سے ملاقات میں دی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے صدر ممنون حسین سے ملاقات میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی تجویز اور اپنے دورہ ترکی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔ صدر ممنون حسین نے مذکورہ تجویز کو اسلامی ممالک کے اتحاد اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مثبت اور بہتر کوشش قرار دیا ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کی دعوت پر گزشتہ ماہ ترکی گئے تھے جہاں پر تمام اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان کی خواہش ہے کہ تمام اسلامی یونیورسٹیوں کو ایک دوسرے سے منسلک کردیا جائے اور اسلامی ممالک کے تقریباً ڈیڑھ ارب سے زائد طلبہ ،یونیورسٹیوں کے پروفیسرز ایک دوسرے کے تعلیمی تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر جاوید اکر م نے کہا کہ سعودی عرب ، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے تجویز کی حمایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…