اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کی ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے
کہ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو پانامہ کیس میں شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا جنہوں نے 10جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 7روزہ ضمانت حاصل کر رکھی تھی ، ان کی گرفتاری ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد ہوئی تھی۔