اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں خطاب، عائشہ گلالئی تحریک انصاف پر برس پڑیں،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے مسلسل ڈیسک بجاکر اور شور شرابہ کیاجاتارہا، اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا،
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں اگر آپ ہوں تو آپ بہت اچھے ہیں جیسے ہی آپ تحریک انصاف چھوڑتے ہیں تو آپ کو قتل کرنے اور آپ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، انہوں نے جواباً تحریک انصاف کے ارکان کو دھمکی دی کہ آپ کو بھی نہیں بخشاجائے گا اورآپ پر بھی ایسے اٹیک ہونگے، انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاگیا، مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے میری بہن جو پاکستان کی سکواش چیمپئن ہے ، ورلڈ پلیئر ہے اس کو بھی تحریک انصاف نے نہیں بخشا اور اس کو بھی ٹارگٹ کیاگیا، میرے والد جو ریٹائر پروفیسر ہے اس کو بھی نہیں بخشاگیا، تحریک انصاف کا ایک وزیر غنڈوں کی طرح مسلح جتھے کے ساتھ میری بہن کے فلاحی ہسپتال میں دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور اس کو مسمارکرنے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن پینسٹھ کروڑ روپے کے غریب عوام کے پیسوں سے بناہوا ادارہ ہے جو آج تک ایک روپیہ تک ریکور نہیں کرسکا، انہوں نے عمران خان کو طعنہ دیا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ میں کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں، انہوں نے کہا کہ میں شکریہ اداکرتی ہوں پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کا بلاول بھٹو زرداری کا، جماعت اسلامی کا کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جو کام این جی اوز اور ادارے سالوں نہیں کرسکے عائشہ گلالئی نے ایک دن میں کردکھایا، انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کے اعلیٰ کردار کے اوپر کوئی کمپرو مائز نہ کریں،