ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں ہے۔پیر کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق 2017 کا معاہدہ بنیادی شرائط پرپورا نہیں اترتا ٗ معاہدہ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے نا اصل مقاصد پورے کرتا ہے ٗ پاکستان نے اسی وجہ سے معاہدے کی حمایت نہیں کی اور نہ مذاکرات کا حصہ بنا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی شق پرعملدرآمد کا پابند نہیں اور معاہدہ کسی عالمی قانون کے تحت کسی ریاست پرلازم نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کیلے پرعزم ہے ٗ ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کا نتیجہ خیز غیر امتیازی اور قابل تصدیق معاہدہ ضرورت ہے ٗ معاہدے کیلئے جنیوا میں تخفیف اسلحہ کانفرنس انتہائی مناسب فورم ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…