اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کر نے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے ۔ امر یکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نفیس زکریا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کر نے کے الزامات مسترد کر دیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔نفیس زکریا نے کہاکہ پاکستان نے بغیر امتیاز برتے تمام دہشتگرد عناصر کے خلاف اقدام کیا ہے ٗ ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک کیخلاف پاکستانی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی ٗنہ ہی کبھی اس کی اجازت دیں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے کام میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہی معاملات گذشتہ ہفتے قائم مقام امریکی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران زیر غور آئے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں چونکہ ہمارے ہزاروں شہریوں کی جان کو غیر معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے اور پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ٗ ہمیں اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ٗ ہمیں دہشت گردون کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے، لڑائی جاری رکھنی ہے۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کر نے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کررہا ہے ہم نے کبھی کسی دوسرے ملک کیخلاف پاکستانی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی ٗنہ ہی کبھی اس کی اجازت دیں گے