پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان عسکریت پسندوں کی مددکی دہری پالیسی تبدیل کرے،ٹرمپ کا الزام

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی مبینہ مدد کی اپنی دہری پالیسی تبدیل کرے، جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل مک ماسٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا دفاع کیا جس کے تحت افغانستان میں جنگ جیتنے کے لیے امریکی افواج کو لا محدود اختیارات دے دیے گئے ہیں۔مک ماسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر نے واضح کیا کہ

ہمیں خطے میں رویے کی تبدیلی دیکھنے کی ضرورت ہے جس میں وہ ممالک بھی شامل ہے جو طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ پاکستان ہے جس کے رویے میں ہم تبدیلی اور مذکورہ گرپوں کی مدد میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے الزام لگایا کہ ’پاکستان میں دہری پالیسی عمل پیرا ہے جس سے اسے شدید نقصان ہوا، پاکستان نے ان گروپوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کی لیکن وہ مخصوص سمت میں تھیں۔افغانستان میں ’جنگ جیتنے‘ کے حوالے سے امریکی صدر کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا کہا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتے جو میدان جنگ میں امریکا کی اہلیت پر اثر انداز ہو، اسی لیے انہوں نے تمام پابندیاں ختم کردیں جس کے مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔امریکی صدر نے قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہیں افغانستان میں جنگ جیتنے کی نئی حکمت عملی کا مسودہ تیار کرنے کا کام دیا گیا تھا جو ایسا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔اسی اجلاس کے دوران امریکی صدر نے سینیئر فوجی مشیران کو تجویز دی تھی کہ وہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکولسن تبدیل کرکے نیا کمانڈر تعینات کریں جو افغانستان میں جنگ جیت سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…