بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ الحاق یا بھارت کیساتھ؟ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے فیصلہ سنا دیا!!

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(رئیس احمد خان) وزیر اعظم آزاد کشمیر جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد اللہ کا بڑا انعام ہے،پاکستان پر کوئی بھی مشکل آتی ہے تو پاکستانیوں سے پہلے ہم کشمیریوں کو اس پر تشویش ہوتی ہے ، ہم بائی چوائس پاکستانی ہیں، پاکستان کے ساتھ رشتے ختم ہونگے اور نہ کم ہونگے ، اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے مجھے اس پر سخت تشویش ہے،مقبوضہ کشمیر کے اندر

شہید ہونے والوں کو پاکستان پرچم میں دفنایا جاتا ہے ،ہم اپنی مرضی اور منشا کے ساتھ پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ستر سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے پی ایف یو جے ، ایف ای سی ، اے پی این آئی سی اور این پی سی کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، صدر پی ایف یو جے محمد افضل بٹ، ممبر اسمبلی مصطفی بشیر، ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی اور دیگر میڈیا تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ڈالرکی قیمت بڑھتی ہے تو ملک کے اندر معاشی عدم استحکام آتا ہے یا امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو ہمیں پاکستان سے زیادہ تشویش ہوتی ہے ، ہماری پہچان پاکستان ہے ،میرے خلاف گفتگو کرنے سے پہلے کچھ تو سوچیں،میں پاکستان کے ہر سیاسی رہنماء کا احترام کرتا ہوں ، انہیں بھی چاہیے کہ مجھ پر فتویٰ لگانے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیں کہ وہ جو کچھ میرے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ میں نے کہا بھی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل مقبوضہ کشمیر پلوامہ میں دو نوجوان شہید ہوئے اور آج اسلام آبادجشن میں منایا جائیگا ۔ میرا بیان توڑ مروڑ کر بیان کرنے والوں کا اصل مسئلہ کچھ اور ہے ،

کہا جا رہاہے کہ شاہد خاقا ن عباسی اور شہباز شریف کو بھی نہیں چھوڑیں گے یہ کیا کھیل رچایا جا رہا ہے ۔بنانا ریپبلک کیا ہوتی ہے ؟کیا وہاں کیلے کے جنگل ہوتے ہیں ؟اس ملک کو کس ڈگر پر لے جایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ججوں کو اربوں روپے کی آفر کا دعویٰ کیا ان سے کسی نے پوچھا ،کیا یہ عدالت کی توہین کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہندوستان کے اٹھارہ کروڑ مسلمانوںکا بھی محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت سبکدوش کیا گیاوہ ہمارے قائد ہیں اور کشمیریوں کے محسن ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کو آزادکشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کل کی پریس کانفرنس کو اور رنگ دیکر اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،کشمیری عوام نواز شریف کو اپنا محسن سمجھتی ہے ، نواز شریف کشمیریوں کے دل میں بستے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…