بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم ہائوس چھوڑنے کے بعد نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ کہاں روانہ ہو گئے؟

datetime 30  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کےعملے سےالوداعی ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔خیال رہےکہ مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لیے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوجائے گا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ دھبہ نہیں ہے، میں نے کوئی کک بیک اورکمیشن نہیں لیا تو مجھے کس بات پر نکالا گیا؟ الزام یہ لگایا گیا ہے کہ جب تنخواہ مقرر کی گئی تو آپ نے وصول کیوں نہیں کی؟واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…