اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کیا اور تحفظات کے باوجود ہر فیصلہ قبول کیا،وزیر داخلہ کی کسی اجلاس میں عدم شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی اختلاف یا ناراضگی ہے، عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
کہ عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں۔ وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کیا اور تحفظات کے باوجود ہر فیصلہ قبول کیا۔سپریم کورٹ کافیصلہ جوبھی ہو،اس پر عملدرآمد کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں، ہر آدمی ہر اجلاس میں نہیں آتا،میں بھی کئی اجلاسوں میں نہیں آتا۔وزیر داخلہ کی کسی اجلاس میں عدم شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی اختلاف یا ناراضگی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ چودھری نثار پرانے دوست اور پارٹی کے رکن ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ چودھری نثار نےجوکچھ بتاناہوا پریس کانفرنس میں بتادیں گے،وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اگر قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں، ہر آدمی ہر اجلاس میں نہیں آتا،میں بھی کئی اجلاسوں میں نہیں آتا۔وزیر داخلہ کی کسی اجلاس میں عدم شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی اختلاف یا ناراضگی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ چودھری نثار پرانے دوست اور پارٹی کے رکن ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ چودھری نثار نےجوکچھ بتاناہوا پریس کانفرنس میں بتادیں گے،وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اگر قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے۔