راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں شروع کیے گئے آپریشن خیبر۔4 پر افغانستان کے وزیردفاع کے الزامات کو مسترد کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں افغان وزیر کے جواب میں تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپریشن خیبر۔4 کا ردعمل غلط بیانی اور پاک۔افغان تعلقات او تعاون میں پاک فوج کی کوششوں کی منافی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر۔4 کے حوالے سے معلومات تحریری اور زبانی طور پر افغان فورسز کو دی گئی تھیں اور امریکی اتحادی فوج کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فوج اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف باہمی اعتماد ٗرابطے اور تعاون کی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے افغان وزیر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف الزامات ہیں اور ان سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ خطے میں امن واستحکام کے لیے لڑنے کے خلاف ایجنڈا ہے۔