ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پشاور کے نجی سکول میں کمسن طالبات کے ساتھ کیا کچھ کیاجاتارہا؟بڑے سکینڈل نے سراُٹھالیا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورکے پوش علاقہ حیات آباد میں نجی سکول کے پرنسپل بارے اہم انکشاف سامنے آگئے۔پولیس نے نجی سکول کوسیل کردیا۔سکول پرنسپل عطااللہ مروت نے کمسن طالبات کی نازیبا حرکات کی خفیہ ویڈیوز بنایا کرتا تھا اور ویڈیو کے ذریعے طالبات کے والدین کو بلیک میل بھی کرنے میں ملوث نکلا ۔پولیس

حکام کے مطابق حیات اباد فیز ون کی نجی سکول(حیات آباد چلڈڑن اکیڈیمی) سے گرفتار ہونے والے سکول پرنسپل عطااللہ مروت نے دوران تفتیش میں کئی انکشافات کردئیے۔ پولیس کے مطابق پرنسپل نے سکول کو قحبہ خانے میں تبدیل کررکھا تھا، ملزم عطااللہ مروت نے کمسن طالبات کی نازیبا حرکات کی خفیہ ویڈیوز بھی بنایا کرتا تھا اور ویڈیو کے زریعے طالبات کے والدین کو بلیک میل بھی کرنے میں ملوث نکلا ،ملزم شام کے اوقات میں ٹیکسی ڈرائیور بن کر جسم فروشی میں ملوث خواتین کو بھی سکول لاتا تھا پولیس نے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیکر سکول کو سیل کردیا۔ اے ایس پی حیات آباد کے مطابق سکول کے طالب علم نے پرنسپل کا بھانڈا پھوڑا تھا ملزم کے خلاف تمام شواید جمع کرلئے گئے ہیں ۔سکول پرنسپل کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا ۔مقامی عدالت نے ملزم کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سکول پرنسپل عطااللہ مروت نے کمسن طالبات کی نازیبا حرکات کی خفیہ ویڈیوز بنایا کرتا تھا اور ویڈیو کے ذریعے طالبات کے والدین کو بلیک میل بھی کرنے میں ملوث نکلا یہ خبر سامنے آنے کے بعد طالبات کے والدین سخت مشتعل ہیں اور شہر میں شدیدغم و غصے کی کیفیت ہے۔ لو گ سکول مالک کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…