کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کی وکٹ گرانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ناز بلوچ کی شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ سے ن لیگ کی وکٹ گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی ارباب ذکاءاللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ پیر کو مٹھی
میں ہونے والے جلسے میں اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ مٹھی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ارباب ذکاءاللہ 2008 میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر این اے 229 تھرپارکر ون سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔