اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مشکل وقت میں پارٹی مفاد دیکھتے ہیں یا ذاتی رنجش؟ احسن اقبال بھی چوہدری نثار کے سخت بیان کے جواب میں بول پڑے

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی ،و فاقی کابینہ کے لوگ وزیراعظم کو رائے دیتے ہیں جس کا مقصد خلاف نہیں پارٹی اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاا جلاس ہوا کابینہ نے مکمل طور پر وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہرا کیا گیا کہ جے آئی ٹی کے قیام وار جس انداز میں جے آئی ٹی کے پانامہ کیس کی تحقیقات کو آگے لے کر گئی اس کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ وزیراعظم اور خاندان کو اپنے کیس کو سپریم کورٹ میں بھرپور دفاع کرنا چہایئے۔ جمعہ کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وہ اراکین جو پارلیمنٹ سمیت دیگر اجلاس میں شرکت کرنے میں سستی کرتے ہیں وہ بھی بھرپور طریقے سے وزیراعظم کو سپرورٹ کرنے کے لئے شریک ہوئے تاکہ کوئی بھی قیاس آرائیاں چل رہی تھی اس کی بھی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابنہ اور اراکین پارلیمنٹ اور پوری جماعت اس بات پر متفق تھی کہ یہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے یہ وزیراعظم اور شریف خاندان کے احتساب کا معاملہ نہیں ہے یہ سیاسی ایجنڈا ہے جس کا مقصد دھرنا ون دھرنا ٹو سے مختلف نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہر کسی کے اپنے اپنے خیالات ہو سکتے ہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ’’ میری 1985ء سے وزیراعظم کے ساتھ35سالہ رفاقت ہے اس سیاسی سفر میں مجھے جس بات پر فخر ہے وہ میری وفاداری ہے و میری زندگی کا سرمایہ و دولت ہے‘‘۔ پارٹی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

پارٹی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور جو بحران ہم پر مسلط کیا گیا ہے اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی طور پر وزریاعظم سے ہر کسی کو شکایات تو ہو سکتی ہیں لیکن جب بھی مشکل صورتحال میں بلایا جات اہے اس وقت پارٹی مفادات دیکھا جاتاہے نہ کہ ذاتی ، رنجش کو سامنے لایا جاتا ہے۔

اپنی شکایات سامنے رکھی جائیں سب کو نظر آ رہ اہے وزیراعظم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ میرا ضمیر اور کردار ظاہر ہو گا کیا میں کسی کو مشکل میں دیکھ کر شکایت نکالتا ہوں۔ اس وقت پارٹی متحد وار پانی غلطیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کو درست کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پیدا کر کے ملک میں بحران پید اکرنا چہاتے ہیں اور اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

گیم تھیوری اور خطے میں بدلتے حالات اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک سے جمہوریت کی بسات کو لپیٹا جائے۔ پاکستان کے سیاست دان ہو، آرمی کے افراد ہوں یا عدلیہ کے ہم اس بات پر نظر رکھنی ہو گی کہ ملک اس وقت اقتصادی طورپر آگے بڑھنے جا رہ اہے عالمی سازش پاک چین اقتصادی راہداری کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان میں سیاسی استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی استحکام متاثر ہونے سے سی پیک بھی متاثر ہو سکتا ہے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…