خانیوال (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے برادر نسبتی نے خانیوال میں بائیس سالہ نوجوان کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بائیس سالہ نوجوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کے برادر نسبتی نے نوجوان کو کچل ڈالا جبکہ پولیس بجائے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے ورثاءپر صلح کیلئے دباﺅ ڈال رہی ہے اور سادہ کاغذ پر دستخط کروانے پر زور دے رہی ہے۔ پولیس نے مقتول کے ورثاءکو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سادہ کاغذ پر دستخط نہ کئے تو لاش بھی نہیں ملے گی۔
دوسری جانب مقتول کے ورثاءسے اظہار یکجہتی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور عام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی مقتول خاندان کے گھر آئے اور انہوں نے اس موقع پر سپریم کورٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پشتونخواہ میپ کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمجید اچکزئی نے اپنی تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا تھا۔