اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ائیر پورٹ کا نام تجویز کر نے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ کابینہ نے پٹرولیم کی تلاش کے لئے ایم او یو پر دستخط کے لئے کویت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے ٗمختلف ممالک کے ساتھ، ایم او یوز پر بات چیت شروع کرنے، دستخط اور ٹیکسوں و دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی منظوری دیدی ہے ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ایوان وزیراعظم کے میڈیا ونگ کے مطابق کابینہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو، وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ شامل ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ممبرز گیس و آئل کی تعیناتی کی شرائط و ضوابط کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں 29 مئی 2017ء، 30 مئی 2017ء، 6 جون 2017ء، 30 مئی 2017ء، 7 جون 2017ء کو کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 17 جون 2017ء کو کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت کے میدان میں تعلقات کے فروغ کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کے لئے بات چیت شروع کرنے اور دستخط کرنے، پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کرغزستان کی سٹیٹ ایجنسی برائے سرمایہ کاری و فروغ برآمدات کے درمیان ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے اور دستخط کے لئے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور تاجکستان کی وزارت اقتصادی ترقی و تجارت کے درمیان ایم او یو پر بات چیت کے آغاز اور دستخط، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور آذربائیجان ایکسپورٹ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن فائونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر بات چیت کے آغاز اور دستخط کے لئے موثر بہ ماضی منظوری دی۔ کابینہ نے مالدیپ کے لئے 10 ملین ڈالر کی ڈیفنس کریڈٹ لائن کھولنے کے لئے ایم او یو کے مسودہ پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مالدیپ کے سول سروس کمیشن کی طرف سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان کی فارن سروسز اکیڈمی اور مالدیپ کے فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائی خدمات معاہدے کے لئے بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اور سربیا کے درمیان فضائی خدمات کے بارے میں بات چیت کے آغاز، پاکستان اور ویت نام کے درمیان فضائی خدمات کے لئے بات چیت کے آغاز، برازیل کے ساتھ فضائی خدمات کے معاہدے کے بارے میں بات چیت کے آغاز کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن کے کیوٹو پروٹوکول میں دوحہ ترمیم قبول کرنے کی منظوری دی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں تعاون کے بارے میں قزاخستان کی وزارت داخلی امور کی ہنگامی حالات کی کمیٹی اور این ڈی ایم اے، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے درمیان ایم او یو پر دستخط، دفاعی میدان میں تعاون کے بارے میں پاکستان اور انڈونیشیا کی حکومت کے درمیان معاہدے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تربیت، تکنیک و سائنس کے شعبہ میں عسکری تعاون کے بارے میں معاہدے میں ترمیم کے پروٹوکول پر دستخط اور توثیق کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے ایم او یو پر دستخط، وزارت دفاعی پیداواری اور پولینڈ کی وزارت قومی دفاع کے درمیان ڈیفنس ٹیکنیکل اینڈ انڈسٹریل کوآپریشن کے بارے میں ایم او یو کے مسودہ پر بات چیت شروع کرنے، ’’کاریک‘‘ انسٹیٹیوٹ کے بارے میں بین الحکومتی معاہدے کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔
پاکستان اور کیوبا کے درمیان سیاحت کے میدان میں ایم او یو کی منظوری دی گئی۔ آئی سیسکو ریجنل سینٹر فار میڈیا ٹریننگ اینڈ کوالیفیکیشن فار ایشین ریجن وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ترکی اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تعاون کے معاہدے پر بات چیت اور دستخط کی باضابطہ منظوری دی۔ رشین سٹیٹ یونیورسٹی فار ہیومنٹیز اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد کے درمیان تعاون کے لئے عمومی معاہدے پر بات چیت اور دستخط کی موثر بہ ماضی اصولی منظوری دی گئی۔
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ پاکستان اور فنانشنل انٹیلی جنس یونٹ ترکمانستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنانسنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس کے تبادلہ میں تعاون کے حوالے سے ایم او یو کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور روس کے سینٹرل بینک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان کی وزارت خارجہ امور اور جنوبی افریقہ کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات و تعاون کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔
کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور نائیجر کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور زمبابوے کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور تنزانیہ کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔
کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور ایتھوپیا کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور سینیگال کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور کینیا کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں ایم او یو پر بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی۔
کابینہ نے وزارت خارجہ امور اور رومانیہ کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دوطرفہ مشاورت کے بارے میں پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان زراعت کے میدان میں تعاون کے بارے میں ایم او یو، یوگنڈا کے ساتھ زرعی تعاون کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کے لئے بات چیت شروع کرنے کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں پاکستان میں پٹرولیم کی تلاش کے لئے ایم او یو پر دستخط کے لئے کویت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکسوں سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور سربیا کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز
اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور ماریشیس کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز
اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور سوئیڈن کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز
اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز
اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور کویت کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور یمن کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز
اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور جاپان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق
مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور اومان کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور یوکرائن کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم،
پاکستان اور ایران کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم، پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوہرے ٹیکس سے گریز اور معلومات کے تبادلے کے بارے میں اپڈیشن آف آرٹیکل کے لئے آمدن ٹیکس سے متعلق مالیاتی چوری کے تدارک کے لئے موجودہ کنونشن میں ترمیم کی اصولی منظوری دی۔ کابینہ نے سوڈان اور پاکستان کے درمیان کاٹن ریسرچ ڈویلپمنٹ کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی بھی اصولی منظوری دی۔