اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کے وہ کون سے رشتے دار ہیں جنہوں نے اربوں روپے بھی سمیٹ لئے اور شریف فیملی کو بھی پھنسا دیا؟ جاوید چوہدری کے آج کے کالم میں حیران کن انکشافات‎

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی ،کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری آج کے اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف حقیقتاً پانامہ کے ایشو پر بری طرح پھنس چکے ہیں اور انہیں پھنسانے میں غیروں سے زیادہ اپنوں نے کردار ادا کیا‘ میاں نواز شریف جس دن واقعات کی ٹیپ ”ری وائینڈ“ کریں گے‘ یہ اس دن اپنے اصل دشمنوں تک پہنچ جائیں گے‘

یہ یاد کریں شریف فیملی کو کس نے آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا‘ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے میاں نواز شریف سے ”یہ ہیں وہ ذرائع اور میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کروں گا“ جیسی تقریریں کروائی تھیں‘وہ کون لوگ تھے جنہوں نے انہیں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ سے استثنیٰ لینے سے روکا تھا‘ وہ کون لوگ تھے جو انہیں ”کلین چٹ“ کی یقین دہانی کراتے رہے تھے‘ وہ کون تھے جنہوں نے انہیں جے آئی ٹی کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا‘ وہ کون تھے جنہوں نے انہیں دو ایجنسیوں کے نمائندوں کو جے آئی ٹی میں برداشت کرنے کا مشورہ دیا تھا‘ وہ کون لوگ تھے جو وزیراعظم ہاؤس کی ”فیملی سائیڈ“ میں وزیراعظم سے ملاقات کرتے تھے اور انہیں یہ یقین دلاتے تھے ”معاملہ ہمارے کنٹرول میں ہے‘ آپ فکر نہ کریں“ اور وہ کون لوگ تھے جو انہیں آخری وقت تک نہال ہاشمی جیسی حماقت سے روکتے رہے‘میاں نواز شریف جس دن یہ ٹیپ ”ری وائینڈ“ کریں گے یہ اس دن دوستوں کے بھیس میں چھپے دشمنوں تک پہنچ جائیں گے‘یہ اس دن جان لیں گے یہ سب ان کے نئے رشتے داروں کا کیا دھرا ہے‘ یہ نئے رشتے دار اربوں روپے بھی سمیٹ گئے اور شریف فیملی کو پھنسا بھی گئے‘ میاں نواز شریف جس دن اس حقیقت تک پہنچ جائیں گے یہ اس دن اس پہلے آپشن کی سنگینی سے بھی واقف ہو جائیں گے۔

یہ اس دن جان لیں گے سینٹ کے الیکشن اور جولائی کے درمیان آٹھ ماہ ہیں‘ یہ آٹھ مہینے ان کےلئے آسان نہیں ہوں گے‘ان آٹھ مہینوں کے درمیان ان کی عزت کی گٹھڑی روز کھلے گی‘ یہ نواز شریف سے پانامہ شریف بھی بنا دیئے جائیں گے‘ یہ اثاثوں سے بھی محروم ہوجائیں گے‘ ان کے بچوں کے خلاف فیصلے بھی ہوں گے‘ خاندان کی داڑیں بھی کھل کر سامنے آ جائیں گی‘ طلال چودھری‘ آصف کرمانی اور خواجہ سعد رفیق بھی ڈس کوالی فائی ہوں گے‘

رانا ثناءاللہ‘ عابد شیر علی اور دانیال عزیز بھی توہین عدالت میں طلب کئے جائیں گے اور میاں نواز شریف کا ہر وہ ساتھی جو شریف فیملی کی حمایت میں سامنے آئے گا وہ پرویز رشید‘ مشاہد اللہ اور طارق فاطمی بنا دیا جائے گا‘وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آئیں گے‘ وکٹیں بھی اڑیں گے‘ عمران خان بھی سڑکوں پر آئیں گے اور آخر میں میاں نواز شریف ڈس کوالی فائی بھی ہو جائیں گے‘ میاں نواز شریف کو اب صرف ان کی قسمت ہی بچا سکتی ہے‘ یہ قسمت کے دھنی ہیں لیکن کیا قسمت اس بار بھی ان کا ساتھ دے گی‘ یہ پانامہ سے بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…