ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

حسین نواز اچانک لندن روانہ کئی سوالات نے جنم لے لیا!!

datetime 13  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بڑے صا حبزادے حسین نواز نجی پرواز سے برطانیہ روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازاسلام آبادسے فلائٹ نمبر ای کے615کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے

حسین نواز اور حسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وطن آئے ہوئے تھے۔حسین نواز 6مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔حسین نواز اسی دوران پہلے دوحہ اور پھر لندن بھی ہو کر آچکے ہیں، تاہم اب وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد پھر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔حسین نواز کی اچانک روانگی سے ایک بار پھر کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…