منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بنی گالا میں عمران خان کے سکیورٹی سٹاف نے میرے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا؟ معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالا میں عمران خان کے سکیورٹی سٹاف نے میرے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا؟ تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکورٹی سٹاف نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے قبل ایک معروف اخبار کے سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سینئر فوٹو گرافر راجہ مدثر نے بتایا کہ جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے بنی گالا پہنچے تو میڈیا کارڈ دکھانے کے باوجود سکیورٹی سٹاف نے

ان سے بدتمیزی کے علاوہ انہیں زد و کوب کیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ یہاں موجود صحافیوں نے اس واقعہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، صحافیوں نے راجہ مدثر سے اظہار یک جہتی کا اظہار بھی کیا، اس کے بعد راجہ مدثر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اس واقعہ کی شکایت کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…