منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

وزیرا عظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کس چیزمیں بزنس پارٹنر ہیں؟اہم سیاسی رہنما کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے وزیرا عظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن پر بزنس پارٹنر ہونے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما بیرون ملک میں آف شور کمپنی میں شراکت دار ہیں ٗ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی اور مدارس بیرو ن ملک سے امداد لیتے ہیں ٗالیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے اثاثوں کی فکر ہے ٗ مسلم لیگ(ن)کی فنڈنگ کا نوٹس کون اورکب لے گا۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف کی آف شور کمپنی میں فضل الرحمان حصہ دار ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی اور مدارس کو لیبیا سمیت دیگر ممالک سے امداد آتی ہے اور ان کے مدارس کا افتتاح کرنل قذافی کا بیٹا کر چکا ہے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان نے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے چیف کو تنقید کا نشانہ بنایا تو آگے سے ان کو چیف نے کہا کہ آپ کے فنڈز کی تفصیلات کھول دینگے تو فضل الرحمان فوری طور پر سکون کے ساتھ خاموش ہو گئے تھے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ(ن) نے آئی ایس آئی اور اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لی دیگر سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا رہا مگر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی فکر کیوں ہے؟ن لیگ نے 2013 الیکشن میں ایک ارب 20کروڑ58لاکھ 84ہزار800روپے کی انتخابی مہم چلائی ۔ان کے پاس یہ فنڈز کہاں سے آئے؟ ہمیں تو اوورسیز پاکستانی فنڈز دیتے ہیں،( ن) لیگ کا پورے ملک میں اپنا آفس تک نہیں ۔ شریف خاندان کے کالے دھن کوتحفظ دینے کیلئے( ن) لیگ کواستعمال کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 کروڑ نواز شریف نے پارٹی کو دیئے ٗ بعد میں 6 کروڑ واپس لے لئے لیکن ان ٹرانزیکشنز کی اکاؤنٹس میں تفصیل نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں (ن )لیگ کے پارٹی فنڈز کہاں سے آئے؟

کوئی تفصیل موجود نہیں ٗ 2013ء سے 2015ء تک (ن) لیگ کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا! فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ تو سب کے سامنے ہے، مسلم لیگ ن کی فنڈنگ کا نوٹس کون اور کب لے گا؟اس موقع پر مراد سعید نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جے آئی ٹی کو سازش کہہ رہے ہیں، مولانا صاحب! آپ کو وکی لیکس یاد ہے؟

وکی لیکس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے امریکیوں سے کہا تھا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ مراد سعید نے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈاکومنٹس ملنے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے تواسامہ بن لادن کو بھی نہیں چھوڑاس سے بھی پیسے لے لئے اور آج ان کو جاوید ہاشمی کے سہارے کی ضرورت پڑگئی ہے لیکن جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس میں آئین پاکستا ن پر حملہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…