اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کے ساتھ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری، اطلاق2ماہ کیلئے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے
جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کے ساتھ اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی۔ پانچ یا ا س سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکیں گے جبکہ ریڈ زون کو بھی ہر قسم کے سیاسی اجتماع کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے 10جولائی کو پانامہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔ رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 17جولائی کو کیس کی سماعت بھی کر رہا ہے۔ دفعہ 144کے نفاذ کو سیاسی منظر نامہ پر نظر رکھنے والے ماہرین معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے 10جولائی کو پانامہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔ رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 17جولائی کو کیس کی سماعت بھی کر رہا ہے۔ دفعہ 144کے نفاذ کو سیاسی منظر نامہ پر نظر رکھنے والے ماہرین معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔