اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس،قانونی ماہرین نے جے آئی ٹی کو کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے کی رائے، لیگی اراکین نے متعصبانہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دوسرے اہم مشاورتی اجلاس کا وزیراعظم ہائوس میں انعقاد ہوا ہے۔نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں قانونی مشیروں اور اہم وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو قانونی ماہرین نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی
رپورٹ سے واضح ہو رہا ہے کہ جے آئی ٹی کسی کے ہاتھوں استعمال ہوئی ہے جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں قانونی سقم موجود ہیں۔ اجلاس میں موجود لیگی اراکین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات متعصبانہ ہیں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت یہ دوسرا اہم ترین اجلاس تھا اس سے قبل اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔