اسلام آباد (آن لائن)جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر ہی نیلسن انٹرپرائز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کی حقیقی مالک ہیں۔ مریم صفدر نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ‘ نیلسن اور نیسکول کی ملکیت کے ذریعے حاصل کی اور انہوں نے سپریم کورٹ میں ٹرسٹی ہونے کے غلط دستاویزات جمع کرائیں۔
مریم صفدر ان جائیدادوں کی تصدیق ڈائریکٹر ایف آئی اے برٹس ورژن آئی لینڈ ایرل جارج اور ایڈووکیٹ جنرل آف بی وی آئی کے تصدیق شدہ نقول کی روشنی میں کی گئی ہے جے آئی ٹی کی جانب سے پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گای ہے کہ نیلسن اور نیسکول کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والے حسین نواز جے آئی ٹی کی مسلسل ڈیمانڈ کے باوجود ملکیت کا ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔