اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہناہے کہ سات دنوں کی بات رہ گئی ہے،میرا یقین ہے کہ کام تمام ہوچکا ہے۔ سارے معاملات نواز شریف کے خلاف جارہے ہیں۔ اب بڑے بڑوں کے منہ کھلیں گے۔ پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت، ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر سپریم کورٹ نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی بھی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جسٹس شیخ عظمت نے اپنے ریمارکس میں کہا ظفرحجازی نے کس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی یہ معاملہ ابھی دیکھنا ہے۔پکچر لیکس کے حوالے سے جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ حکومت پکچر لیکس کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو کرے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ عدالت نے تصویر لیک کرنے والے کا نام منظر عام پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومت تصویر لیکس پر کمیشن بنانا چاہتی ہے تو بنا لے۔