پنجاب حکومت جائیداد قرقی کرنے کیلئے تیار

9  جولائی  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ” عدالت کی ڈگر ی پہ بنی گالہ کا محل قرق ہوگا ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے پیسے دروگوئی کی ادائیگی کے لئے نہیں” ـقومی تاریخ کے احتسابی عمل کا جائزہ لیاجائے تو منتخب وزرائے اعظم عہدوں سے فارغ ہوگئے لیکن Proda, Ebdo،نیب ، افتخار چوہدری کی توہین عدالت کی سزا،

کیا اپنے احتساب کے مقاصد حاصل کرسکی؟انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چار سالوں میں جھوٹ کی سیاست کا سہارا لیا۔جھوٹے الزامات لگا کر وہ سستی شہرت حاصل کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔عمران خان نے جو10 ارب کا الزام لگا یا وہ جھوٹ اب سامنے آگیا ہے، عدالت کی طرف سے قانونی نوٹس بھیجا گیا لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عمران خان سچے ہیں تو ہمارے 10 ارب کے دعوے کا جواب دیں۔اگر عمران خان نے جواب نہ دیاتو ان کے خلاف ڈگری ہو جائے گی پھر بنی گالہ بھی اسکے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔یہ گفتگو ملک محمد احمد خان ترجمان پنجاب حکومت نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمدخان نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ درو گوئی کا سہار لیااوردس عرب روپے والاالزام لگایا جس پر شہباز شریف کی طرف سے ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد عمران خان کو دس ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹوے دعوؤں کے زور پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ مجھے پانامہ سے دستبردار ہونے پر دس ارب روپے کی پیشکش ہوئی ہے مگر اب ہمارے عدالت سے روجوع کرنے پر کہہ رہے ہیں کہ میں اتنی رقم ادا نہیں کر سکتا کیوں کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔

میرے پاس دس ارب روپے تو نہیں ہیں اور اگر دعوٰ ی ڈگری ہو جاتا ہے تو یہ رقم میں وزیراعلی پنجاب کے بیٹوں سے مانگ کر ادا کروں گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ بات عمران خان بھول گئے ہیں کہ اگر “یہ دعوی ڈگری ہوا توبنی گالہ کی جائیداد اور باقی جائیدادیں جو ان کی ملکیت میں ہیں وہ بھی اس ڈگری کے ساتھ منسلک ہو جائے گی”۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…