سرگودھا(آئی این پی)تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں صوبہ پنجاب کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کافارمولہ تیارکرلیا،قومی،صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایسے حلقے جہاں کامیاب امیدوارں کے مقابلے میں تحریک انصاف کے جوامیدواررنراپ رہے اوراب بھی وہ اپنے حلقوں میں فعال ہیں،انہیں پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے،جن حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں پارٹی کے احتجاجی دھرنوں اورجلسوں کوکامیاب بنایا،
گرفتاریاں،جانی ومالی قربانیاں دیں انہیں ٹکٹ دیاجائے گا،تیسری کیٹگر ی میں جن حلقوں میں تحریک انصاف کے پاس مضبوط امیدوارنہیں وہاں کامیاب امیدواروں کے مقابلے میں رنراپ امیدوارخواہ ان کاتعلق پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ق،یاکسی دوسری سیاسی پارٹی سے ہوانہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے کرمقامی تنظیم کی سفارش پر ٹکٹ دیئے جائیں گے ۔