اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف،اسحاق ڈار،چودھری نثار،شہباز شریف پر اعتماد نہیں کرتے، مسلم لیگ ن سے30،35 کا بڑا گروپ ٹوٹنے جا رہا ہے، مرد آہن عمران خان شریف خاندان کو کٹہرے میں کھینچ کر لایا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قطری شہزادہ سیف الرحمان کی تخلیق ہے،پاناما کیس اللہ کی طرف سے
تخلیق ہے جس سے شریف خاندان کٹہرے میں آیا ، مرد آہن عمران خان شریف خاندان کو کٹہرے میں کھینچ کر لایا۔ انہوں نے کہا کہ اشریف خاندان کی پوری کوشش تھی جے آئی ٹی ٹوٹ جائے، مسلم لیگ ن سے30،35 کا بڑا گروپ ٹوٹنے جا رہا ہے، نواز شریف،اسحاق ڈار،چودھری نثار،شہباز شریف پر اعتماد نہیں کرتے، پچھلی دفعہ بھی انھوں نے حسین نواز پر اعتبار کیا تھا۔
پاکستان بھر کی مزید خبریں پڑھیں
نیب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سندھ حکومت کا انسداد بدعنوانی 2017ء غیر آئینی قرار دیدیا
اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سندھ حکومت کا انسداد بدعنوانی 2017ء غیر آئینی قرار دیدیا۔قومی احتساب بیورو کے قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے سندھ حکومت سے کہا کہ نیب آرڈیننس غیر موثر کرنے کا بل واپس لے کر اس پر نظر ثانی کی جائے۔وزیر قانون نے کہا کہ سندھ حکومت کا نیب کا صوبے میں اختیار ختم کرنیکا بل غیر آئینی اورغیرقانونی ہے، سندھ اسمبلی نے قواعد نرم کرکے بل جلد بازی میں پاس کیا، آرٹیکل 143،142 کے تحت سندھ حکومت کے بل کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت نے آئین کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے ٗکمیٹی میں شامل پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی سندھ سے نیب کے اختیارات ختم کرنے کے بل کی مخالفت اور نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔وزیرقانون نے کہا کہ مجوزہ قومی احتساب کمیشن کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا،کمیٹی نے مجوزہ قومی احتساب کمیشن بل کی 55 میں سے 53 شقوں کا جائزہ مکمل کرلیا ہے،کرپشن اور عوامی و سرکاری عہدیدار کی تعریف پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگا۔آرٹیکل 116 کے تحت گورنر سندھ کو 10 روز کے اندر نیب بل اسمبلی کو دوبارہ بھیجنے کا اختیار ہے۔دوسری طرف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بھی اس بل کو چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہے۔
کٹھ پتلیوں کا کھیل اور سازش پانامہ سے بڑا معاملہ ہے ٗ خورشید شاہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کا کھیل اور سازش پانامہ سے بڑا معاملہ ہے اور اگر وزیر اعظم ملک و قوم اور جمہوریت سے مخلص ہیں تو اس سازش کو بے نقاب کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے سازش بے نقاب نہ کی تو سمجھا جائے گا کہ وزیراعظم پاناما کیس کو الجھانے کے لئے باتیں کررہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ حکومت اور اداروں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، اس لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے جلد کوئی بہتر فیصلہ کر لینا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اندرونی اور بیرونی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم ملک کو تادیر کشیدہ صورت حال سے دوچار رکھیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ وسیع تر ملکی مفاد میں وزیر اعظم وہ فیصلہ کریں جس سے جمہوریت، ملک اور قوم ان حالات سے سرخرو ہوکر آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات سے نہ صرف ہماری معیشت متاثر ہورہی ہے بلکہ اندرون اور بیرون ملک ہماری ساکھ پر بھی حرف آرہاہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم خود نشاندہی کر چکے ہیں کہ کٹھ پتلیوں کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں اور ان کی حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے مگر انہوں نے اس سازش کی وضاحت نہیں کی جبکہ بطور وزیر اعظم ان پر یہ فرض ہے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ کون کیا سازش کررہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ حتمی فیصلہ آنے تک وزیر اعظم اقتدار سے الگ ہو جاتے اور پانامہ کیس میں ادارے آزادانہ اپنا کام کرتے، اداروں کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے