ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

فیصلہ خلاف آیا تو بھی احتجاج کیلئے نہیں نکلیں گے، سعدرفیق

datetime 4  جولائی  2017

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے خلاف بھی آیا تو سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہیں نکلیں گے، نقصان صرف ہمارا نہیں عمران خان کا بھی ہو گا انکے خلاف بھی عدالتوں میں کیس ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 2018 تک اقتدار کی مدت پوری کرنے کی کوشش کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کی مدت پوری کرا نے میں

تکالیف بر داشت کرسکتے ہیں تو اپنی حکومت کا بھی ایک ایک منٹ پو را کرنا چاہتے ہیں مگر نقصان صرف ہمارا نہیں عمران خان کا بھی ہو گا۔ ان کے خلاف بھی عدالتوں میں کیس ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے مزید کہا کہ 2018 سے پہلے انتخابات میں جانا پڑ گیا تو بھی کوئی پر یشانی نہیں، 4 سال سے ریت میں پانی نہیں ڈالا کام کیا ہے۔

پاکستان بھر سے مزید خبریں پڑھیں

راجن پور ،2مغویوں کی بازیابی کیلئے رینجرز اور پولیس کا آپریشن

راجن پور(آن لائن)راجن پور میں رینجرز اور پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے جنگل سے 2 مغویوں کی بازیابی کیلئے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا ۔پولیس کے مطابق کچے روجھان کے علاقے چک کپڑا کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹ گینگ، لند گینگ، شکھانی گینگ اور نوکانی گینگ کے 60 سے زائد خطرناک اشتہاری ڈاکو کچا چک کپڑامیں موجود ہیں۔تین روز قبل ڈاکوؤں نے روجھان میانی پھاٹک کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مار کے بعد دو افراد کو اغوا اور دو افرادکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔مغویوں کی بازیابی کیلیے رینجرز اور پولیس کے200سے زاہد اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق آپریشن کلین اپ میں تقریباً ایک ہفتہ درکار ہے اور رینجرز اس حوالے سے پاک فوج سے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی طلب کرسکتی ہے تاکہ ڈاکوؤں کو جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ملک کی بقاء وترقی جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام سے وابستہ ہے،ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک کی بقاء وترقی جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام سے وابستہ ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورمسلم لیگ (ن) پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں انہیں 20کروڑعوام کی حمایت حاصل ہے۔قوم وزیراعظم کی قیادت میں جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی ہرسازش کاناکام بنانے کیلئے متحدہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ مفادپرستوں اورنادان سیاستدانوں نے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچایاہے غیرسیاسی غیرجمہوری اورانتقامی رویے جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہیں بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوایک مرتبہ پھراسی قسم کے رویوں کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ برسراقتدارآتی ہے اوروزیراعظم محمدنوازشریف اوران کی ٹیم ملک کو ٹریک پر لاناشروع کرتی ہے سیاسی مخالفین اس کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالناشروع کردیتے ہیں اورغیرایشوز کی سیاست کاآغازکردیاجاتاہے انہوں نے پنامہ کیس اورجے آئی ٹی کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ پنامہ کیس میں کہیں بھی وزیراعظم کا نام شامل نہیں اورنہ ہی ان پر یا ان کے خاندان پربدعنوانی کاکوئی الزام ہے اس کے باوجود وزیراعظم،ان کے خاندان کے افراداوررفقاء کار قانون وآئین کا مکمل احترام کرتے ہوئے جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف آئین وقانون کی بالادستی پرپختہ یقین رکھتے ہوئے اداروں کااستحکام چاہتے ہیں جبکہ مخالفین انتشارکی سیاست پر چلتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ 2018ء کے انتخابات میں انہیں اپنی واضع شکست نظرآرہی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی بھرپوراکثریت حاصل کرکے چاروں صوبوں اوروفاق میں حکومت بنائے گی کیونکہ باشعوراورغیورپاکستانی قوم شائستگی اورسنجیدگی کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اورنہ ہی کبھی انہوں نے تحمل اورشائستگی کادامن ہاتھ سے چھوڑاہے مخالفین کے ان پراوران پر اوران کے خاندان کے بارے میں رکیک اورہتک آمیز بیانات کے باجوود وزیراعظم نے کبھی بھی غیرجمہوری اورغیراخلاقی زبان استعمال نہیں کی جو ان کے ایک مدبرشائستہ اورفراخ دل انسان ہونے کامظہر ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ الزام وبہتان تراشی ہلٹربازی اورنفرت کی سیاست کے ذریعے مسلم لیگ کی مقبولیت کاگراف گراکر عوام میں مقبول ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے عوام آئندہ انتخابات میں انہیں سختی سے مسترد کردینگے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک میں جمہوریت اورجمہوری ادارے استحکام حاصل کررہے ہیں اورجمہوریت کوکوئی خطرہ لاحق نہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کریگی بلکہ آئندہ بھی اقتدارمیں آکرملک وقوم کی ترقی اورعوامی خدمت کے ایجنڈے پرکام کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…