اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہوں، نواز شریف کو 4بار الیکشن ہرایا۔میں نے کہا تھا کہ قربانی ہونے والی تھی مگر کیا کروںقصائی بھاگ گیا، اسحاق ڈار بنیادی طور پر منشی ہیں، خطوط پر فیصلے ہونے ہوئے تو کل کوئی کسینو سے خط لے آئے گا، قطری خط کی کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈار معیشت نہیں کاغذات تبدیل کرنے کے ماہر ہیں،
شیخ رشید کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب، عمران خان کو ملک بچانے والا لیـڈر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہوں۔ میں نواز شریف کو 4بار الیکشن ہرا کر ایوان تک پہنچا ہوں۔ انہوں نے پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی حدیث مبارکہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’اگر میری بیٹی فاطمہؓ بھی چوری کریں تو ان کے بھی ہاتھ کاٹے جائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ جب مسجد نبویؐ میں خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے آپ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ نے مال غنیمت میں آئے مال میں سے اپنے حصہ سے زیادہ کی چادریں لی ہیں جس کا لباس آپؓ کے جسم پر موجود ہے کیونکہ ایک چادر سے لباس نہیں بن سکتا تھا تو آپؓ نے اس وقت یہ نہیں کہا کہ ثبوت پیش کرو، آپؓ نے اس شخص پر بار ثبوت نہیں ڈالا بلکہ اپنے اوپر لگنے والے الزام کا خود جواب دیا اور اپنے بیٹے کو لوگوں کے سامنے پیش کیا جس نے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو اپنے حصے کی چادر دی تاکہ ان کا لباس بن سکے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ نواز شریف کے اعمال کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
کی کل میڈیا سے گفتگو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے کل جو گفتگو کی وہ ان کے شایان شان نہیں تھی۔ اسحاق ڈار معیشت نہیں بلکہ کاـغذات بدلنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ قربانی ہونے والی ہے مگر کیا کروں قصائی ہی بھاگ گیا۔ قطری شہزادے کے خط کی پانامہ کیس میں کوئی حیـثیت نہیں اگر خطوط پر فیصلے
ہونے لگے تو کل کوئی کسینو سے خط لے آئے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عمران خان کو ملک بچانے والا لیڈر قرار دیا جبکہ نواز شریف کو جمہوریت اور اداروں کی تباہی کاذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک وکیل نے بنایا اوراس کو وکیل ہی بنائیں گے، جمہوریت کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف ہونگے،مریم نواز کی پیشی نہیں ہونی چاہئے مگر یہ آپ کے اعمال کا نتیجہ ہے ۔
انڈونیشیا، بھارت، برطانیہ نے پانامہ کے چوروں سے اربوں ڈالر وصول کر لئے مگر پاکستان میں ایسا اس لئے نہیں ہو سکا کیونکہ یہاں کا وزیراعظم خود پانامہ میں ملوث