ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جواد حسن جواد کے نامناسب الفاظ کے باعث پی ٹی وی کے پروگراموں میں حصہ لینے پر پابندی عائد

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ٹیلی وژن پر پیش کیے جانے والے مذاحیہ مشاعرے’’ہنسنا منع ہے‘‘میں شاعر جواد حسن جواد کے نامناسب الفاظ کے باعث پی ٹی وی کے پروگراموں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔پی ٹی وی کے ترجمان کے مطابق پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے جو صوبائی،لسانی اور مذہبی تعصب کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اورکسی بھی زبان ،قوم یا قبیلہ کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

مزاحیہ شاعری کے پروگرام میں جو لفظ مذکورہ شاعر سے ادا ہوئے ہیں وہ پی ٹی وی کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔پی ٹی وی نے پالیسی کی اس خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جواد حسن جواد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پروڈیوسر سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔پی ٹی وی انتظامیہ نے ان ناظرین سے معزرت کا بھی اظہار کیا گیا جن کی اس پروگرام کے باعث دل آزاری ہوئی۔

پاکستان بھر سے مزید خبریں پڑھئے

پی آئی اے کے نئے سی ای او کے انتخاب کیلئے کارپوریٹ رولز کی خلاف ورزی 

اسلام آباد (آن لائن) پی آئی اے کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لئے کارپوریٹ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشیر ہوابازی کی مداخلت ، سردار مہتاب بھی انٹرویوز میں موجود رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے نئے سی ای او کے انتخاب کے لئے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشیر ہوابازی نے مداخلت کی کارپوریٹ رولز کے مطابق کوئی بھی وزیر یا حکومتی عہدیدار انٹرویوز میں نہیں بیٹھ سکتا۔ مگر سردار مہتاب انٹرویوز میں خود بیٹھے رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم آج وزیر اعظم سے ملاقات کریگی، کپتان سرفراز احمد اسلام آباد پہنچ گئے 

اسلام آباد(آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم آج (منگل کو )وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کریگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،سرفراز احمد فاسٹ باؤلر رومان ریئس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد پہنچے ،دونوں کھلاڑی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 370 سے اسلام آباد پہنچے ہیں ۔سرفراز احمدنے ٹیم کے ہمراہ آج دوپہر وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آرمی چیف اور نیول چیف کے عشائیہ میں بھی شرکت کرنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…