اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہریت کے حامل شخص کی ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعیناتی کا انکشاف، وزارت داخلہ نے خبر کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان شہریت کا حامل شخص ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہےجس کی تعیناتی کی خبر پر وزارت داخلہ نے کئی سال بعد نوٹس لے لیاہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افغان شہریت کے حامل افسر کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کے مجوزہ طریقہ کار سے ہوئی جبکہ متعلقہ محکمے یا وزارت داخلہ کا اس میںکوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے متعلقہ محکمے کو افغان شہری پاکستانی افسرکے مکمل کوائف اور پاکستان کی شہریت کی فوری تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔